خبرنامہ انٹرنیشنل

سابق بھارتی فوجی کی خود کشی کی کوشش

سابق بھارتی فوجی کی خود کشی کی کوششن

ئی دہلی : (ملت آن لائن) بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بلیو وہیل گیم کھیلنے کے دوران چیلنج کو پورا کرنے کیلئے خودکشی کی کوشش کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا تاہم اس مرتبہ یہ کوئی نوجوان نہیں بلکہ 42 سالہ سابق بھارتی فوجی ہے جسے خود کشی سے بچا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان کے گوپال گڑھ گاؤں میں پیش آیا ، جہاں 42 سالہ ریٹائرڈ فوجی کو اس کے خاندان کے افراد نے اس وقت بچا لیا جب وہ اپنے گھر کے باتھ روم میں خودکشی کی کوشش کررہا تھا۔ اخبار کے مطابق باتھ روم سے آنے والی بلند آوازوں نے خاندان کے افراد کو خبردار کردیا جنہوں نے فوری طور پر اسے بچا لیا اور متاثرہ شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی بلیو وہیل گیم بہت سے نوجوانوں کی جان لے چکا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان کے گوپال گڑھ گاؤں میں پیش آیا ، جہاں 42 سالہ ریٹائرڈ فوجی کو اس کے خاندان کے افراد نے اس وقت بچا لیا جب وہ اپنے گھر کے باتھ روم میں خودکشی کی کوشش کررہا تھا۔ اخبار کے مطابق باتھ روم سے آنے والی بلند آوازوں نے خاندان کے افراد کو خبردار کردیا جنہوں نے فوری طور پر اسے بچا لیا اور متاثرہ شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔