خبرنامہ انٹرنیشنل

سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے

نئی دلی: بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اٹل بہاری واجپائی کئی ہفتوں سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کی باقیات ان کی رہائشگاہ کرشنا مینن مرگ منتقل کی جائیں گی۔

اٹل بہاری واجپائی کی خراب صحت کے باعث ان کی جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی نے 19-18 اگست کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔