خبرنامہ انٹرنیشنل

سارک وزرائےخزانہ کانفرنس؛ بھارت کا ارون جیٹلی کونہ بھیجنےکا فیصلہ

نئی دہلی:(اے پی پی) بھارت نے سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں اپنے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا حالیہ دورہ کے موقع پر پاکستان میں گرمجوشی سے استقبال نہ ہونے کے باعث وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو اسلام آباد میں ہونیوالی 2 روزہ کانفرنس میں بھارت کے سیکریٹری اقتصادی امور شرکت کرینگے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کے دوران اچھا سلوک نہیں کیا گیا حالانکہ راجناتھ سنگھ پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیوں پر ملنے والے جواب پر کانفرنس چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔