لاہور( اے پی پی )امریکا ،برطانیہ ، کینیڈا اور ترکی سمیت مختلف ممالک کےرہنماوں نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک صدراوربرطانوی وزیراعظم نےکہاہےکہ وہ پاکستان کی ہرممکن مددکریں گےجبکہ پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں پاکستانیوں کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ لاہورمیں بچوں کی تفریح گاہ میں خودکش حملےسےعالمی برادری بھی شدید صدمےسےدوچارہے۔امریکی محکمہ خارجہ نےواقعہ کی مذمت کی اورکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رہے گا ۔ وائٹ ہاوس کےقومی سلامتی کونسل کےترجمان نیڈپرائس نےکہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکا،پاکستانی عوام اورحکومت کےساتھ ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ انکی حکومت دہشتگردی کےایسے واقعات میں ملوث عناصرکوشکست دینےکی کوششوں میں پاکستان سےہرممکن تعاون جاری رکھےگی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدرممنون حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب کو فون کرکے لاہور دھماکے پرگہرے دکھ کااظہارکیا، اورعزم ظاہرکیاکہ ترکی اور پاکستان مل کر دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔ کینڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈونےپیغام میں دھماکےکےمتاثرین سےاظہار ہمدردی کرتےہوئے کہا کہ اوروہ واقعہ میں مارےگئےافراداورزخمیوں کےلیے دعاگوہیں۔ ویٹی کن نےبھی لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت کی اورکہا کہ ایسٹرکےروزدرجنوں بےگناہ افرادکےقتل عام نےماحول غمزدہ کردیاہے۔ کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اقلیتی عیسائی برادری سمیت تمام پاکستانیوں کے لیے دعا بھی کرائی ۔