خبرنامہ انٹرنیشنل

سا ئبیریا میں روسی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، 19 افراد ہلاک،3کو زندہ نکال لیا گیا

ماسکو (ملت + آئی این پی )سائیبریا کے شمال مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 19افراد ہلاک جبکہ 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر جمعہ کی رات سائبیریا کے شہر نووی یورنگائی میں گر کر تباہ ہوا، ایم آئی 8ہیلی کاپٹر پر 22افراد سوار تھے۔ہیلی کاپٹر کر سائیبیریا کے علاقے کروسینا یارسک سے یورنگائی جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے بعد ایمرجنسی کے عملے کو امداد کے لیے جائے حادثے کی طرف روانہ کیا اور تین افراد کو بچالیا گیا۔ بچ جانے والے افراد کو یورنگائی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق جہاز کے تباہ ہونے کے وجہ کا پتا نہیں چلا سکا ہے، تاہم اندازہ لگایا گیا ہے کہ حادثہ موسم کی خرابی یا ٹیکنیکل خرابی یا فلائٹ سیفٹی قوانین کے خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔