خبرنامہ انٹرنیشنل

سرتاج عزیز کے سفارشی خط پر ہی بیمار پاکستانیوں کو ویزا ملے گا، بھارت

نئی دہلی(ملت آن لائن)بھارت نے بیمار پاکستانیوں کو ویزا نہ دینے کے لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے سفارشی خط کا بہانہ بنادیا۔

بھارت نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ کا سفارشی خط منسلک ہونے پر ہی بیمار پاکستانیوں کو میڈیکل ویزا ملے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ان پاکستانیوں سے ہمدردی ہے جنہیں بھارت میں علاج کے لیے ویزا چاہیے اور یقین ہے کہ سرتاج عزیز کو بھی اپنے شہریوں کی اتنی ہی فکر ہوگی، لیکن درحقیقت پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کے لیے مشیر خارجہ کا سفارشی خط ساتھ ہونا ضروری ہے اور مجھے سرتاج عزیز کی جانب سے اپنے ہی شہریوں کے لیے یہ خط نہ لکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی‘‘۔