خبرنامہ انٹرنیشنل

سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب دیں گے،ترک وزیراعظم

انقرہ ۔ (اے پی پی) ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب دے گا۔قطری ٹی ویکوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انقرہ میں 17 فروری کو پیش آنے والے دہشت گرد کے واقعے میں نہ صرف ترکی بلکہ پوری انسانیت کو ہدف بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے ذمہ دار وں تک پہنچنے کے لیے تحقیقاتی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ خود کش بم حملہ آور کے تمام رابطوں کے نیٹ ورک کے افشا ہونے پر اس واقعہ کے پیچھے کار فرما عناصر کا تعین کیا جائے گا۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کو عوام کے سامنے اس حملے کاجواب دینا ہو گا جس کا فیصلہ ہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے کے لیے کسی سے اجازت لینے کا پابند نہیں ہے