خبرنامہ انٹرنیشنل

سری لنکا میں مگرمچھ کے حملے کا نشانہ بننے والے برطانوی صحافی کی لاش برآمد

پڑوس

سری لنکا میں مگرمچھ کے حملے کا نشانہ بننے والے برطانوی صحافی کی لاش برآمد
کولمبو (اے پی پی،ملت آن لائن) سری لنکا میں مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے برطانوی صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد کر لی گئی ۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پال میککلین اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا آیا تھا۔ منگل کو ایک دریا کے کنارے پانی سے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کیا اور اسے کھینچ کر پانی کے اندر لے گیا۔میککلین کے ساتھیوں نے اس سے بچھڑ جانے کے بعد حکام سے رابطہ کیا جس پر سری لنکن پولیس اور فوج کے اہل کاروں نے میککلین کی تلاش شروع کی اوراس کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد کر لی گئی۔
سری لنکا میں مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے برطانوی صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد کر لی گئی ۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پال میککلین اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا آیا تھا۔ منگل کو ایک دریا کے کنارے پانی سے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کیا اور اسے کھینچ کر پانی کے اندر لے گیا۔میککلین کے ساتھیوں نے اس سے بچھڑ جانے کے بعد حکام سے رابطہ کیا جس پر سری لنکن پولیس اور فوج کے اہل کاروں نے میککلین کی تلاش شروع کی اوراس کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد کر لی گئی۔