سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ کی جس سے 5 افراد شہید اور خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ سرچ آپریشن کے دوران گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔
5 کشمیریوں کی شہادت پر اننت ناگ کے علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور اہل علاقہ نے بھارتی مظالم پر شدید احتجاج کیا، بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر اور اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔