خبرنامہ انٹرنیشنل

سشما سوراج کا پاکستانی شہری کو ویزہ جاری کرنیکا اعلان

سشما سوراج کا پاکستانی شہری کو ویزہ جاری کرنیکا اعلان
لاہور: (ملت آن لائن) بھارتی امور خارجہ کی وزیر سشما سوراج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جگر کی بیماریوں میں مبتلا پاکستانی شہری کو ویزہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری محمد طلحہ کی جانب سے اپنے والد کے علاج کیلئے بھارتی وزیر خارجہ سے اپیل کی گئی تھی۔ طلحہ نے یہ اپیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی تھی جس پر بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔