خبرنامہ انٹرنیشنل

سعد الحریری نے فرانس جانے کی دعوت قبول کر لی

سعد الحریری نے فرانس جانے کی دعوت قبول کر لی
ریاض:(ملت آن لائن) فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے فرانس آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ ریاض کے دوران اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔ واضح رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے 4 نومبر کو اپنی زندگی کو خطرہ ہونے کی وجہ بتا کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، وہ اس وقت سے تاحال سعودی عرب میں مقیم ہیں۔اس سے پہلے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ حریری کو مستعفی ہونے پر سعودی عرب نے مجبور کیا ہے اور وہ سعودی عرب میں گرفتارہیں۔