خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی اتحادی فوج کے حملے میں نجران میں 64 حوثی باغی ہلاک

صنعاء(آئی این پی)سعودی اتحاد نے یمن اور سعودی عرب کے درمیان سرحدی شہر نجران میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے حوثیوں پر بمباری کرکے 64 حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا جبکہ حوثی باغیوں نے مں حرف صدر علی صالح کیوفادار ری پبلیکن گارڈز کے 11 عناصر کو دھوکہ دہی کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے فوجی آپریشن میں شامل عرب اتحادی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان سرحدی شہر نجران میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے حوثیوں پر بمباری کرکے کم سے کم 64 حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اتحادی فوج نے جمعرات کو نجران کے ساحلی علاقے میں ایک کمین گاہ پرحملہ کرکے سعودی عرب پرحملے کی منصوبہ بندی کرنے والے حوثیوں کی بڑی تعداد کو ہلاک اور زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی فوج کی طرف سے باغیوں کی کمین گاہ کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد آپریشن میں توپخانے اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔آپریشن میں 64 باغیوں کو ہلاک کرنے کے بعد متعدد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے جب کہ کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ادھرایک دوسری پیش رفت میں حوثی باغیوں نے مں حرف صدر علی صالح کیوفادار ری پبلیکن گارڈز کے 11 عناصر کو دھوکہ دہی کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حوثیوں کا کہنا ہے کہ نجران کے قریب ہونے والی اتحادی فوج کی کارروائی کو روکنے میں ناکامی پر سابق صدر کے وفاداروں کو قتل کیا گیا ہے۔