خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی بینکوں نے بدعنوانی کے ملزمان کے کھاتے منجمد کردیئے

سعودی بینکوں نے بدعنوانی کے ملزمان کے کھاتے منجمد کردیئے
ریاض: (ملت آن لائن) سعودی بینکوں نے بدعنوانی کے ملزمان کے سیکڑوں کھاتے منجمد کردیئے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ’’ساما‘‘ نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی ہے کہ ایسی تمام شخصیات جن سے بدعنوانی کے الزامات کی بابت پوچھ گچھ ہورہی ہے ان کے کھاتے منجمد کردیئے جائیں۔ منجمد کئے جانے و الے کھاتے سیکڑوں کی تعداد میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ ملزمان کے بری ہوجانے پر کھاتے بحال کردیئے جائیں گے۔ اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب نے کہاہے کہ تحقیقات انتہائی خفیہ شکل میں کی گئی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بدعنوانی کی بیخ کنی مہم میں مراکش میں 4.4 ارب ڈالر کی اور ایک فائل کھل گئی ہے۔ مراکش میں مذکورہ سعودی سرمایہ کار مراکش میں واحد آئل ریفائنری کے 67.26 فیصد حصص کا مالک ہے اور وہ دو برس سے بند پڑی ہے۔