خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی حکام نے شہزادوں کے بعد شہزادیوں کی گرفتاریاں شروع کردی

سعودی حکام نے شہزادوں کے بعد شہزادیوں کی گرفتاریاں شروع کردی
ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب میں حکام نے بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے شہزادوں کی گرفتاریوں کے بعد اب شہزادیوں کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق شہزادیوں کو شہزادوں والے ہوٹل کے بجائے کسی دوسرے ہوٹل میں رکھا جارہا ہے۔سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے فرانس میں پناہ لینے والے صاحبزادے کے علاوہ تما م صاحبزادوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب ان کی صاحبزادیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن سعود کے مرحوم صاحبزادے سلطان بن عبدالعزیز کی تمام صاحبزادیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عبداللہ بن عبدالعزیز اور سلطان بن عبدالعزیز کے گرفتار تمام بچے ولید پرنس محمد بن سلمان کے نظم و نسق کے سخت خلاف تھے۔گرفتار شہزادوں کی بیماری کی صورت میں باہر جانے کی روک تھام کے لیے ان کے ہوٹل کے نچلی منزل کو ہسپتال میں بدل دیا گیا ہے۔ ہوٹل کی تمام کھڑکیوں اور دروازوں کو بدل دیا گیا ہے اور سخت ترین حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔