خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی حکومت کی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی موت کی تردید

سعودی حکومت کی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی موت کی تردید
ریاض (ملت آن لائن) سعودی عرب نے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی موت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وہ زندہ اور خیریت سے ہیں ۔ اس سے قبل گزشتہ روز یہ افواہیں میڈیا میں زیرگردش تھیں کہ انہیں گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کی گئی تو انہوں نے مزاحمت کی اور گرفتاری دینے سے انکار کیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد جاں بحق ہوگئے ۔ سعودی عرب میں اب تک کرپشن کے الزام میں 11 شہزادے ، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن میں شہزادہ ولید بن طلال کا نام بھی شامل ہے ۔