خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی خواتین کو کاروبار کیلیے محرم کی اجازت کی شرط ختم

سعودی خواتین کو کاروبار کیلیے محرم کی اجازت کی شرط ختم

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی حکام نے خواتین کو شوہر، محرم یا ولی کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبارشروع کرنے کا اختیار دے دیا۔ سعودی عرب کی حکومت نے کئی دہائیوں سے مملکت میں رائج سخت گارجین سسٹم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب خواتین اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے شوہر، محرم یا ولی سے اجازت لینے کی پابندی نہیں ہوں گی۔
سعودی عرب کا خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان
وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی خواتین اپنے طور پر بغیر کسی رشتے دار کی اجازت کے ذاتی کاروبار چلانے کی اہل ہیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ سعودی حکومت نے مملکت کی خواتین پر پابندیوں میں نرمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے باوقار روزگار فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…کینیڈین وزیرِ اعظم کا استقبال، نریندر مودی نے جونئیر وزیر کو بھیجا

نئی دہلی: (ملت آن لائن) کینیڈین وزیرِ اعظم بھارت کے دورے پر، دوسرے عالمی رہنماؤں کے سامنے بچھ جانے والے مودی انسانی حقوق کے علمبردار جسٹن ٹروڈو کے استقبال کے لیے جونئیر وزیر کو بھیج دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کینیڈین وزیرِ اعظم سے آواز اٹھانے کی اپیل کی تو مودی جی برا مان گئے۔ سات روزہ دورے پر جسٹن ٹروڈو نئی دہلی پہنچے تو دوسرے عالمی رہنماؤں سے بھینچ بھینچ کر بغلگیر ہونے والے نریندر مودی نے کینیڈین وزیرِ اعظم کو لینے ایک جونئیر وزیر کو بھیج دیا۔ مودی سرکار کی ناراضگی شاید اس لیے بھی ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے شکار خالصتان تحریک کے لاکھوں کارکن کینیڈا میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ تاج محل کا دورہ کیا۔ وی وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے عام سیاحوں کے لئے تاج محل میں دو گھنٹے تک داخلہ ممنوع تھا۔ جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ان کا وفد بھی شامل تھا۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…ایران دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، اسرائیلی وزیرِ اعظم

میونخ: (ملت آن لائن) میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بنجمن نیتن یاہو نے مبینہ ایرانی ڈرون کا ٹکڑا لہرا دیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے نیتن یاہو کی حرکت کو مزاحیہ سرکس قرار دے دیا۔ بنجمن نیتن یاہو نے ایران کو سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل چاہے تو ایران کے خلاف ایکشن لے سکتا ہے۔ انہوں نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں مبینہ ڈرون کا ٹکڑا لہرا کر ایران پر ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔
اسرائیل کے وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں ایران کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایرانی حکمرانوں کو دہشتگردی کا پھندہ ہماری گردن میں ڈالنے نہیں دے گا۔ بنجمن نتین یاہو نے 2015ء میں ایران کے ساتھ کیے جانے والے جوہری معاہدے کو 1938ء میں ہونے والے میونخ معاہدے سے تشبیہ دی جس میں نازی جرمنوں کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس معاہدے کے بعد سے ایرانی شیر آزاد ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا دفاع کریں گے اور ہم ہر ایکشن لیں گے جو ہم ضروری سمجھتے ہیں جو کہ نہ صرف ایران کا ساتھ دینے والوں کے خلاف ہوگا بلکہ وہ ایران کے خلاف بھی ہو سکتا ہے۔ ردعمل میں ایرانی وزیرِ خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں جارحیت کی پالیسی پر گامزن ہے، شام نے اسرائیلی طیارہ مار گرا کر صیہونی سازش کو بے نقاب کر دیا۔ جواد ظریف نے مبینہ ایرانی ڈرون کا ٹکڑا دکھانے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم کو کرتب باز قرار دے دیا۔