خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی شاہ نے خوشامدی کالم نگار کی اخبار سے چھٹی کرادی

ریاض(ملت آن لائن)سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خوشامدی کالم نگار کی اخبار سے چھٹی کرادی۔

سعودی میڈیا میں تجزیہ کار و کالم نگار عموما شاہ سلمان کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ تاہم الجزیرہ نامی اخبار میں ایک خوشامدی کالم نگار رمضان الانزی اس حد تک آگے نکل گیا کہ اس نے اپنے مضمون میں شاہ سلمان کو ’حلیم‘ اور ’شدید العقاب‘ لکھ دیا حالانکہ یہ دونوں اللہ تعالی کے صفاتی نام ہیں۔

’حلیم‘ اسماء الحسنیٰ یعنی اللہ تعالی کے 99 ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی ہیں بہت بردبار جب کہ شدید العقاب کے معنی ہیں ’سخت سزا دینے والا‘ جو کہ قرآن میں سورہ الانفال اور دیگر سورتوں میں اللہ تعالی کی صفت بیان کی گئی ہے۔