خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی شہزادے ولید بن طلال کی بیٹی بھی گرفتار

سعودی شہزادے ولید بن طلال کی بیٹی بھی گرفتار
ریاض: (ملت آن لائن) سعودی عرب میں کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کی صاحبزادی کو بھی حکام نے گرفتار کرلیا۔پریس ٹی وی نے عربی اخبار کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ شہزادہ ولید بن طلال کی صاحبزادی شہزادی ریم کو جمعرات کو گرفتار کیاگیا۔ وہ گرفتار ہونیوالی پہلی شہزادی ہیں۔ کرپشن کیخلاف اس مہم کا سلسلہ گزشتہ تین سال کی تحقیقات پر مشتمل ہے جس کے مطابق منظم بدعنوانی کے تحت مملکت کو سو ارب ڈالر سے ز ائد کا نقصان پہنچایاگیا۔ ایک عربی ویب سائٹ نے دعویٰ کیاہے کہ شاہ سلمان ایک دو روز میں اقتدار اپنے صاحبزادے محمدبن سلمان کے حوالے کردینگے جبکہ نیم سرکاری سعودی اخبار العربیہ نے بھی اس خبر کو ٹویٹ کیا پھر چند گھنٹے بعد اسے واپس لے لیا گیا ۔ دوسری طرف سرکاری سعودی ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے 26ججوں کو ترقی دیدی جبکہ مزید30کا تقرر کردیا ہے ۔