خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی شہزادے ولید بن طلال کی بیٹی ملک بدر

سعودی شہزادے ولید بن طلال کی بیٹی ملک بدر
ریاض: (ملت آن لائن) غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ صاحبزادی ریم کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ریم کو ملک بدر کر کے کس ملک روانہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شہزادہ ولید بن طلال بھی اس وقت سعودیہ میں زیر حراست ہیں۔ 62 سالہ شہزادہ 2000ء سے 2006ء تک دنیا کے 10 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہا جبکہ 2004ء میں وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص تھے۔ جولائی 2015ء میں شہزادہ الولید بن طلال نے اپنے تمام 32 ارب ڈالرز کے اثاثے آنے والے برسوں کے دوران فلاحی منصوبوں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ سفر کے لئے 50 ارب روپے کا ذاتی طیارہ استعمال کرتے ہیں۔ ان کے تین ذاتی محل ہیں جن میں سے ایک محل میں تین سو سترہ کمرے ہیں جن میں اعلیٰ معیار کا پندرہ ہزار ٹن اطالوی سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے۔