ریاض ۔ 13 جون (اے پی پی) سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں اور عیدالفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ آف سعودی عرب نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات 29 رمضان المبارک بمطابق 14جون کو عید الفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں