خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب، امریکہ میں 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی ولی عہد

سعودی عرب،

سعودی عرب، امریکہ میں 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی ولی عہد

ریاض/واشنگٹن(ملت آن لائن) سعودی عرب، امریکہ میں 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوںپر محیط ہیں۔ دونوں ملکوں نے بیشتر اقتصادی معاہدوں پر عمل کرلیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جو اقتصادی معاہدے ہوئے تھے ان میں سے 50فیصد پر عمل ہوچکا ہے۔ سعودی عرب، امریکہ میں مزید 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہا ہے-امریکا اور سعودی عرب مستقبل میں مل کر بہت سے اقدامات کرسکتے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب مستقبل میں مل کر بہت سے اقدامات کرسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات اوول آفس، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوطرفہ تعلقات کو سراہا ہے۔انھوں نے انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں سعودی عرب کی نمایاں سرمایہ کاری کا بھی ذکر کیا۔صدر ٹرمپ نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذمے داروں سے رو رعایت (زیر و ٹالرینس) نہ برتنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور سعودی عرب دہشت گردی کی اس طرح کی فنڈنگ روکنے کے لیے سخت محنت سے کام کر رہا ہے۔