خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب، ایران کے ساتھ مشروط بات چیت کیلئے تیار

ریاض:(اے پی پی)سعودی عرب، ایران کے ساتھ مشروط بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔ پرنس ترکی بن فیصل السعود کا کہنا ہے کہ شام سے فوج ہٹانے کی صورت میں انکا ملک ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ سعودی شاہی خاندان کے ایک سینیئر رکن اور سابق انٹیلی جنس چیف پرنس ترکی بن فیصل السعود نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، مشرق وسطیٰ میں ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے کے مخالف تسلیم کیے جاتے ہیں۔ شام کے بحران میں جہاں ایران صدر بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ ہے وہیں سعودی عرب ان کے مخالفین کا حامی ہے۔ پرنس ترکی نے عندیہ دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنہ انیس سو اسی کی دہائی میں سابق سعودی شاہ عبداللہ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان علیحدگی کے دور کو ختم کرنے میں کامیاب رہے تھے۔