خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب، خواتین کو ٹرک اور موٹرسائیکل چلانے کی اجازت

سعودی عرب ، خواتین کو ٹرک اور موٹرسائیکل چلانے کی اجازت
ریا۔ 16 دسمبر ض(ملت آن لائن)سعودی عرب میں ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شرائط اور قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد ں خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت دی جائے گی ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ستمبر میں خواتین کی ڈرائیونگ کے انقلاب آفریں اقدام کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ جون 2018ء سے سعودی میں خواتین کو گاڑی چلانے کی عام اجازت ہوگی۔حکام مردو خواتین کے یکساں ٹریفک کوڈ کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔