خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب:شوہر نےبحث کرنے پربیوی کوقتل کردیا

ریاض:(اے پی پی) سعودی عرب کے شہر جدہ کے علاقے المرتضی میں سعودی شوہر نے بحث کرنے پر بیوی کو گولی مار دی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق میاں بیوٰی کے درمیان شادی کے معاملات پر تکرار حد سے بڑھنے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔اس سے قبل بھی اس علاقے میں شوہر نے بحث کے دوران بیوی اور سسر کو قتل کر دیا تھا۔