خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب ، خودکار پیغام کے ذریعے غیرملکیوں کو واپسی کی اطلاع کا نظام متعارف

سعودی عرب ، خودکار پیغام کے ذریعے غیرملکیوں کو واپسی کی اطلاع کا نظام متعارف
ریاض۔04 مارچ (ملت آن لائن)سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے ذیلی دفاتر سے رجوع کرنے کے بجائے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس جانے والے غیر ملکیوں کی ایک خود کار پیغام کے ذریعے اطلاع دینے کا نظام متعارف کرایا ہے۔سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’گیا اور واپس نہیں لوٹا‘ کے عنوان سے ایک پیغام خود اس وقت آئیگا جب حامل ویزہ کی سعودی عرب میں قیام کی مدت ختم ہوئے اور اس کی واپسی کو دو ماہ گذر جائیں گے۔ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹس کے مطابق گذشتہ برسوں کے دوران سعودی عرب میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام رکنے والے سات لاکھ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ان میں سے بیشتر سعودی عرب میں غیر قانونی قیام کے مرتکب پائے گئے۔ اس کے علاوہ ورکنگ نظام کی خلاف ورزی، سرحدی سکیورٹی کی خلاف ورزی جیسے واقعات بھی شامل ہیں۔ گذشتہ برس ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس جانے والے غیرملکیوں کی تعداد 5 لاکھ سے زاید رجسٹرڈ کی گئی