خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب اقامے کے نظام کی 6 لاکھ سے زیادہ خلاف ورزیاں

سعودی عرب اقامے کے نظام کی 6 لاکھ سے زیادہ خلاف ورزیاں

لاہور: (ملت آن لائن) سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں اقامہ، کام اور سرحدی سکیورٹی سے متعلق 671272 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق 469836 خلاف ورزیوں کا تعلق اقامے سے، 142016 کا ملازمت کے نظام سے اور 59420 کا سرحدی سکیورٹی سے ہے سیکورٹی حکام کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں دراندازی کرنے والے 9465 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 65% کا تعلق یمن سے، 32% کا ایتھیوپیا سے اور 3% کا دیگر ممالک سے ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق نظام کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کی منتقلی یا انہیں پناہ دینے میں ملوث 198 مقامی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 180 افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا۔ اس وقت مملکت کے نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 13210 غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ان میں 11016 مرد اور 2194 خواتین ہیں۔ اب تک 161866 غیر ملکیوں کو مملکت سے واپس بھیجا جا چکا ہے