خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

ریاض:(اے پی پی)سعودی عرب اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی،سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکی صدر اوباما کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مفت میں فائدہ اٹھانے والے نہیں ہیں ۔ ایک عربی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں شہزداہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ شام، یمن اور عراق میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کا الزام لگانے والے صدر اوباما کیا وہ دن بھول گئے جب وہ خود ایران کو دہشتگردی کا حامی ملک کہتے تھے۔ امریکی صدرنے ایک جریدے کو دئے گئے بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب امریکی خارجہ پالیسی سے مفت میں فائدے اٹھاتا رہا ہے۔امریکی صدر کے بیان پر پرنس ترکی الفیصل نے کہا کہ ، ہم مفت میں فائدہ اٹھانے والے نہیں ہیں، ہم ہمیشہ امریکیوں کو اپنا اتحادی سمجھیں گے کیونکہ ہم ایسے ہی ہیں۔