خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب: بچے کا ہاتھ پائپ میں پھنسنے پر سول ڈیفنس کا عملہ فوری پہنچ گیا

ریاض ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سعودی عرب میں ایک معصوم بچے کا ہاتھ پائپ لائن میں پھنس گیا جس کی مدد کے لئے سول ڈیفنس کا عملہ فوری مو قع پر پہنچ گیا ۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے مضافاتی علاقے میں اڑھائی سالہ بچے کا ہاتھ کھیلتے ہوئے ایک پائپ میں پھنس گیا بچے کے والدین نے سول ڈیفنس کنڑول روم میں کال کی جس پر سول ڈیفنس کا عملہ فوری پہنچ گیا اور بچے کا ہاتھ پائپ سے نکال کر اسکا طبی معائنہ کروایا تاہم ڈاکٹروں نے بچے کا ہاتھ مکمل صحت مند قرار دیا ۔بچے کے والدین نے سول ڈیفنس کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔