خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب: عبدالمالک سمیت 40 افراد کے سر کی قیمت مقرر

سعودی عرب: عبدالمالک سمیت 40 افراد کے سر کی قیمت مقرر
ریاض: (ملت آن لائن) سعودی عرب کا شاہ خالد ائیرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد حوثی باغیوں کے لیڈر عبدالمالک بدرالدین سمیت مطلوب 40 سرکردہ رہنماؤں کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق میزائل حملے کی سازش میں ملوث عبدالمالک بدرالدین کے سر کی قیمت 3 کروڑ ڈالر جبکہ صالح علی الصماد سمیت دس رہنماؤں پر دو کروڑ ڈالر فی کس کا انعام رکھا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مطلوب افراد یمن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ حوثی ٹی وی چینل ال میسرا نے گرشتہ روز میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

سعودی عرب کا شاہ خالد ائیرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد حوثی باغیوں کے لیڈر عبدالمالک بدرالدین سمیت مطلوب 40 سرکردہ رہنماؤں کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق میزائل حملے کی سازش میں ملوث عبدالمالک بدرالدین کے سر کی قیمت 3 کروڑ ڈالر جبکہ صالح علی الصماد سمیت دس رہنماؤں پر دو کروڑ ڈالر فی کس کا انعام رکھا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مطلوب افراد یمن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں ملوث ہیں۔