خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب: محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں خواتین افسروں کی بھرتی

سعودی عرب: محکمہ

سعودی عرب: محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں خواتین افسروں کی بھرتی

ریاض: (ملت آن لائن) سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے خواتین تفتیشی افسر بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اہل امیدوار 3 مارچ تک درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔ محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں نوکری کی خواہشمند تمام درخواست گزار خواتین کو سعودی شہری ہونا، یونیورسٹی کی متعلقہ ڈگری ٹیسٹ اور جسمانی فٹنس کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ بھرتی کے دوران میں میرٹ کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔ ان اسامیوں پر اہل اور تعلیم یافتہ امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا اور تمام تقاضوں پر پورا اترنے والی امیدواروں ہی کو حتمی انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ منتخب ہونے والی امیدواروں کو تفتیشِ جرائم، عدالتوں میں بیانات، فوجداری مقدمات کے فیصلوں پر عمل درآمد کی نگرانی، جیلوں کے معائنے، قیدیوں کی شکایات کی سماعت، ان کے رہائی کے عمل کی نگرانی سمیت مختلف خصوصی فرائض انجام دینا ہوں گے۔
……………………..
طالبان نے نائب امیر خالد سجنا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی

لاہور:(ملت آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے نائب امیر خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے امیر ملا فضل اللہ نے سید سجنا کی جگہ مفتی نور ولی کو نیا نائب امیر مقررکردیا ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں دہشت گرد خالد سجنا کی ہلاکت ہوئی ۔ دوسری جانب ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں کیا گیا جس میں سید سجنا کی ہلاکت ہوئی۔