خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب میں بغیر اجازت ڈرونز کے استعمال پر پابندی

سعودی عرب میں بغیر

سعودی عرب میں بغیر اجازت ڈرونز کے استعمال پر پابندی

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی حکام نے بغیراجازت ڈرونزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی شاہی محل کے قریب کھلونا ڈرون کی پرواز کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسعودی حکام نے تفریحی ڈرونزکے استعمال کیلیے قواعد و ضوابط کی تیاری شروع کردی ہے اور گائیڈ لائنز کی تیاری تک بغیراجازت ڈرونزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول ڈرونز کے استعمال سے متعلق ریگولیشن کی تیاری حتمی مراحل میں ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق جب تک نئی گائیڈلائنزمرتب نہیں ہوتیں ڈرونزٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے پولیس کی اجازت لازمی ہوگی۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….امریکا نے معاہدہ ختم کیا تو یورینیم افزودگی کے لیے تیار ہیں، ایران

نیویارک:(ملت آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرتا ہے تو ایران بھرپور طریقے سے افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کیلیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کو کبھی یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایران جوہری بم بنا رہا ہے، ایران کوئی جوہری بم نہیں بنا رہا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس جوہری معاہدہ ختم کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے جبکہ ایران اپنی قومی سلامتی کیلیے ہر قسم کے فیصلے اٹھائے گا۔