ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں خطے کی سب سے بڑی فوجی مشق “شمال کی گرج” کے نام سے ہورہی ہیں ۔ ان مشقوں میں حصہ لینے کے لیے پاکستان سمیت 20 ممالک کی مسلح افواج پہنچ رہی ہیں ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق “شمال کی گرج” کے نام سے ان مشقوں کا انعقاد سعودی عرب کے شمالی شہر حفر الباطن کے کنگ خالد ملٹری سٹی میں کیا جارہا ہے ۔ ان مشقوں میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، اردن ، بحرین ، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش کے علاوہ پاکستان بھی حصہ لے رہا ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی نے یہ نہیں بتایا کہ فوجی مشقیں کب شروع ہوں گی اور کب تک جاری رہیں گی ۔