خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب میں خواتین کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریاں

سعودی عرب میں خواتین کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریاں
مناما:(ملت آن لائن) سعودی عرب میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے اور پہلی مرتبہ خواتین کی باسکٹ بال چیمپئن شپ کی منظوری دے دی گئی ہےغیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی رکن لینا المائینہ کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن اسپورٹس چیمپئن شپ کی اجازت دینے پر حکام کی شکرگزار ہیں، ایسی غیرنصابی سرگرمیوں سے خواتین میں تیزی سے پھیلنے والے چھاتی کے کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد ملے گی۔ چیمپئن شپ کے حوالے سے بتاتے ہوئے لینا المائینہ کا کہنا تھا کہ جدہ کی دارالحکمۃ یونیورسٹی کی جانب سے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں باسکٹ بال کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ چیمپئن شپ کے دوران کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں مرد حضرات کا داخلہ سختی سے بند ہوگا۔ خواتین کے ٹورنامنٹ میں تماشائی بھی صرف خواتین ہی ہوں گی، ٹورنامنٹ کے ٹکٹ 100 سعودی ریال میں دستیاب ہوں گے۔