خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب میں صحرائی جہازوں کا منفرد میلہ سج گیا

صحرائی جہازوں

سعودی عرب میں صحرائی جہازوں کا منفرد میلہ سج گیا

ریاض(ملت آن لائن) سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی مملکت میں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ملک کی جنوبی گورنری الدھنا میں الصیاھد کے مقام پر ہوا ہے- ایک تہذیب کے عنوان سے اونٹ میلے کی انتظامیہ کی طرفسے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق سرگرمیاں شروع کی گئیں جن میں ملک بھر سے اہم شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔میلے میں حصہ لینے والے اونٹوں کے مالکان کی طرف سے شاہ عبد العزیز ایوارڈ کے لیے اپنے اونٹوں کا انفرادی جائزہ پیش کرنے اور مقابلوں کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ میلے کے پہلے روز اونٹوں کے شوقین اور میلے میں دلچسپی رکھنے والے فراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…شہزادہ ولید بن طلال کے والد کی حالت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل

ریاض(ملت آن لائن)اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے شہزادہ ولید بن طلال کے والد کی حالت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل سعودی شہزادے ولید بن طلال کے والد طلال بن عبد العزیز جو 10 نومبر سےاپنے بیٹے کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں آج ان کی طبعیت بگڑ گئی ہے جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں کنگ فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم سے گرفتار ہونے والے متعدد شہزادوں میں ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل تھے ۔بیٹےکی گرفتاری کے باعث ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد طلال بن عبد العزیز نے بیٹے کی رہائی کے لیے 10 نومبرسے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق آج انکی حالت بھوک ہڑتال کے باعث بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر کنگ فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تویشناک ہے ۔واضح رہے کہ 86سالہ طلال بن عبد العزیزموجودہ سعودی باشادہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے سوتیلےبھائی ہیں۔