خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

ریاض:(اے پی پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا،اور تمام درسگاہیں بند کردی گئیں۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی غیرمعمولی بارش نے ہرطرف تباہی مچادی، شہر کی گلیاں اور بازار کئی فٹ پانی میں زیر آب آگئے۔سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں خراب ہوگئیں اور ٹریفک کا نظام معطل ہوکر رہ گیا،کئی گھنٹوں تک بارش جاری رہنے سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بارشوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ایمرجنسی کے حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔