ریاض:(آئی این پی )سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان میں محکمہ تعلیم کی عمارت میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کردی جس سے 6 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق صوبہ جازان کے ضلع دایر بنی مالک میں ایک مسلح شخص نے محکمہ تعلیم کی عمارت میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اورچار زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آور کو گرفتار کرلیا جو اسکول ٹیچر بتایا جاتا ہے۔ حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔