خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

ریاض:(اے پی پی) سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار گشت پر مامور تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک پولیس اہلکاروں کی شناخت موسیٰ علی اور محاسن ضیف اللہ الروقی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے.