خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب نے حوثی

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

ریاض:(ملت آن لائن) یمن میں برسرِ پیکار حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب پر بلیسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا، تاہم سعودی افواج نے میزائل کو یمنی بارڈر پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق حوثی جنگجوؤں کی جانب سے بدھ کے روز یمنی سرحد سے سعودی عرب کے شہر جازان میں واقع آرمکو آئل کمپنی کو نشانہ بنانے کے لیے ایک مرتبہ پھر بلیسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق بدھ کے روز یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک بار پھر میزائل سے حملہ کیا، بلیسٹک میزائل سعودی آئل کمنپی کی طرف داغا گیا تھا البتہ سعودی اتحادی ایئر ڈیفنس سسٹم نے میزائل کو یمنی سرحد پر ہی ناکارہ بنادیا تھا۔
aramco | أرامكو

@Saudi_Aramco
تؤكد #أرامكو_السعودية أن جميع مرافقها في جازان “آمنة” وتعمل بشكل طبيعي
2:53 AM – Apr 5, 2018
157
245 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب اب تک سعودی عرب پر 107 بلیسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل ایران فراہم کررہا ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے، حوثی باغیوں نے بھی حملے کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشہ ماہ بھی یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بلیسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا، میزائل سعودی شہر جازان کی طرف داغا گیا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے میزائل کو راستے میں تباہ کردیا۔ خیال رہے کہ سعودی کی اتحادی فورسز کی جانب سے 2015 سے اب تک حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 107 بلیسٹک میزائلوں اور ایک اسکڈ میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنایا گیا ہے۔