خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب نے لبنان کے خلاف اعلان جنگ کردیا،حزب اللہ کا الزام

سعودی عرب نے لبنان کے خلاف اعلان جنگ کردیا،حزب اللہ کا الزام
بیروت:(ملت آن لائن) لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نےالزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ لبنانی وزیراعظم سعدالحریری بھی سعودی عرب میں نظربند ہیں۔ بیروت میں ٹیلی ویژن پر تقریر کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا یہ واضح ہو گیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا آغاز کیا کردیا ہے۔ حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی دارالحکومت ریاض سے نشر ہونے والی تقریر میں اپنے استعفے کا اعلان کیا اور ابھی تک لبنان واپس نہیں آئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سعد الحریری سے دباؤ میں استعفیٰ لیا گیا جو غیر اخلاقی اور غیرقانونی ہے۔ نصراللہ نے کہا ’ہم سعودی عرب کی جانب سے اپنے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں ایران اور حزب اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لبنانی صدر نے حریری کے استعفی کو قبول نہ کرتے ہوئے ان سے وطن واپس آنے کی اپیل کی ہے۔