خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا حج کوٹا بحال کرنیکا فیصلہ کرلیا

ریاض: (ملت+اے پی پی)2013 کے بعد رواں برس ایک لا کھ 44 کے بجائے ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی حج کرسکیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے سال 2013میں حرم کی توسیع کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کا 20 فیصد حج کوٹا کم کردیا تھا تاہم اب سعودی حکومت کی جانب سے کوٹا بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی مرتب کرنے کا کام شروع کردیا۔ وزارت مذہبی امور نے حج گروپ آرگنائزرز سے حج 2017 کے لیے تجاویز طلب کی تھیں نئی اور پرانی حج کمپنیوں نے حج تجاویز وزارت مذہبی امور کوجمع کرادیں۔