خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب والوں کیلئے فرانسیسی ویزے کی شرط ختم

ریاض:(اے پی پی)فرانس نے سعودی عرب کے خصوصی پاسپورٹس رکھنے والوں کو فرانسیسی ویزا سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ فرانس نے سعودی عرب کے خصوصی پاسپورٹس رکھنے والوں کو فرانسیسی ویزاسے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے، جمعہ کو سعود ی ذرائع ابلاغ نے ریاض میں فرانسیسی سفارت خانہ کے حوالہ سے بتایا کہ یکم اپریل سے مختصر قیام کے لئے فرانس جانے والے سعودی عرب کے ایسے شہریوں کو شینجین ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی جن کے پاس سعودی عرب کے جاری کردہ خصوصی پاسپورٹس ہوں گے۔ تاہم شینجین ویزا پر دوسرے ممالک میں جانے والے سعودی شہریوں کو اس متعلقہ ملک کے سفارت خانہ میں ویزے کے لئے درخواست دینا ہوگی، واضح رہے کہ سعودی عرب کے خصوصی پاسپورٹس سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے جاتے ہیں۔