ریاض:(آئی این پی)سعودی عرب میں دوران سفر نماز کی دائیگی کے لیے مسافروں کے لیے خصوصی جگہ مختص کر دی گئی ہے ۔ سعودی حکام کی طرف سے یہ قدم نمازیوں کی سہولت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عوام کی سہولت کے لیے کچھ عرصہ قبل ہی جدید سہولتوں سے مزین ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا تھا ، تام اب سعودی حکام کی طرف سے ٹرین میں مسافروں کے لیے خصوصی جگہ بھی مختص کر دی گئی ہے ۔