خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب کا دفاتر میں خواتین انسپکٹرز تعینات کرنے کا حکم

سعودی عرب کا دفاتر

سعودی عرب کا دفاتر میں خواتین انسپکٹرز تعینات کرنے کا حکم

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب نے دفاتر میں خواتین انسپکٹرز تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ سعودی وکیل خاتون نورہ السلامہ نیسبق نے کہا ہے کہ مملکت میں لیڈی انسپکٹر کے طور پر کام کرنے کی اہل خواتین موجود ہیں انھیں تربیتی کورس کرانا ہوگا۔ شریعت اور قانون کے شعبوں سے فارغ ہونے والی خواتین بھی حصہ لے سکتی ہیں اور سعودی عرب نیز غیرملکی جامعات سے فوجداری قانون میں ایم اے پاس خواتین کو انسپکٹر کے طور پر تعینات کیا جاسکے گا۔ دوسری جانب سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے 2ارکان میجر جنرل عبداللہ سعدون اور فیصل الفاضل نے واضح کیا ہے کہ محکمہ ٹریفک اور پولیس میں خواتین کا تقرر ایک سماجی ضرورت ہے اور خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد ٹریفک عدالتوں میں بھی خواتین کی تعیناتی لازمی ہوگئی ہے۔ ان کے بقول ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لی جانے والی خواتین سے خواتین اہلکار ہی اچھے طریقے سے نمٹ سکیں گی۔

……………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ایٹمی مسئلہ، چین نے ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا

بیجنگ:(ملت آن لائن) چین نے ایٹمی مسئلے پر ایران کی حمایت کا اعلان کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی مسئلے پرایک جامع معاہدہ ہونا چاہیے کیونکہ بین الاقوامی برادری عام طورپرایک جامع معاہدے کی حمایت کرتی ہے اور مکمل طورپراس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ معاہدے پر مکمل عملدر آمد کیا جائے۔ لوکانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک پرکسی ملک کی طرف سے یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ یہ تمام فریقین کے بنیادی مفادات میں ہے کہ وقتاً فوقتاً معاہدوں کو پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام اور بین الاقوامی ایٹمی پھیلاؤ سے پاک دنیا کے لیے نمایاں کامیابی ہے، جامع معاہدہ مشکل ضرور ہے لیکن تمام فریقین کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تحت ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام فریقین اپنے اختلافات پر مناسب انداز میں قابو پائیں اور جامع اور موثر انداز میں معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھیں۔چین نے ایٹمی مسئلے پر ایران کی حمایت کا اعلان کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی مسئلے پرایک جامع معاہدہ ہونا چاہیے