خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب کا سب سے طویل العمر شہری انتقال کرگیا

سعودی عرب کا سب سے طویل العمر شہری انتقال کرگیا

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب کا سب سے طویل العمر شخص 147 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ علی بن محمد بن مری الکامی نامی شخص نے 4 سال قبل مملکت کے سب سے طویل العمرشہری کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وفات سے چند سال قبل ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدہ شخص نے اپنے طرز زندگی کے حوالے سے حیران کن باتیں بتائی تھیں۔ انٹرویو میں علی بن محمد نے بتایا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی اسپتال میں داخل نہیں ہوا کیونکہ وہ اپنے گھر میں ہی سبزیاں اور پھل اگا کر کھاتا ہے اس کے علاوہ زندگی بھر چینی سے بننے والی غذائیں استعمال نہیں کیں۔ ایک اور عمل جو ان کی طویل صحت کا سبب بنا وہ ان کا روزانہ نمازِ عشاء کی ادائیگی کے بعد سونا اور فجر سے پہلے اٹھ کر تہجد کے نوافل ادا کرنا تھا۔ علاوہ ازیں وہ زندگی بھر سیدھی کروٹ سوتے تھے۔ علی بن محمد نے مزید بتایا کہ اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے آبائی علاقے میں 4 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے نماز جمعہ ادا کی تھی۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ٹرمپ کو کبھی ذہنی مریض نہیں سمجھا، ریکس ٹلرسن

کراچی(ملت آن لائن)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا کہ انہوں نے کبھی امریکی صدر ٹرمپ کو ذہنی مریض نہیں سمجھا۔صدر ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی طرح نہیں ہیں اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا ان کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مینٹل فٹنس پر سوال اٹھائیں۔ ٹلرسن نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اوراس ایک سال میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مزاج کو بہت اچھی طرح جان گئے ہیں اور ان کے ساتھ کس طرح سے پیش آنا اس کو انہیں بخوبی اندازہ ہوچکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نےمزید کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی طرح نہیں ہیں اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہی..