خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب کا شاہ سلمان کی رہائشگاہ پر داغا گیا میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی عرب کا شاہ سلمان کی رہائشگاہ پر داغا گیا میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
لاہور:(ملت آن لائن) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز نے ریاض کی فضائی حدود میں ایک بیلسٹک میزائل کا سراغ لگایا اور اسے بروقت تباہ کر دیا گیا جبکہ اس کا نشانہ شاہ سلمان کی سرکاری رہائش گاہ تھی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’میزائل سے ریاض کے گنجان آباد علاقے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن خدا کا شکر ہے کہ ریاض کے جنوب میں اسے تباہ کردیا گیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ریاض میں موجود اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا کہ انہوں نے سعودی بجٹ کے اعلان سے کچھ دیر قبل ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی۔ خیال رہے کہ بجٹ عام طور پر سعودی بادشاہ اپنی سرکاری رہائش گاہ ’’یمامہ پیلس‘‘ سے پیش کرتے ہیں۔