خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب کا مصرکواربوں ڈالرزکی امداد دینے کا اعلان

قاہرہ :(اے پی پی)پہلی بار سعودی عرب نے مصر کو اربوں ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کردیا،دونوں ممالک کو زمینی راستے سے ملانے کیلئے بحیرہ احمر پر پل تعمیر کیا جائیگا۔ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز پانچ روزہ دورے پر مصر میں موجود ہیں،اپنے دورے کے دوران شاہ سلمان نے پہلی بار مصر کیلئے اربوں ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کے دوران سعودی بادشاہ نے دونوں ملکوں کو ملانے کیلئے پل کی تعمیر کا اعلان کیاہے سعودی بادشاہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر پر پل بنانے پر دو براعظموں،ایشیا اور افریقا کے مابین تجارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق پل کی تعمیر پر تین سے چار ارب ڈالرز کی لاگت آئیگی،اس موقعے پر سعودی بادشاہ کو قاہرہ کی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔