خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب کی کابینہ کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کی مذمت

ریاض ۔:(اے پی پی) سعودی عرب کی کابینہ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کی مذمت کی ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کااجلاس گزشتہ روز سعودی عرب کے فرمان روا اوخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب کی کابینہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے ہسپتال میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں درجنوں بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔کابینہ نے تھائی لینڈ اورشام میں دہشت گردی کے واقعات کی بھی مذمت کی ہے۔