خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی، اقوام متحدہ

سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی، اقوام متحدہ
جنیو:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عسکری اتحاد نے یمن کیلئے امدادی پروازوں کے آغاز کی اجازت دے دی ہے۔عالمی ادارے کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کے ادارے کے ترجمان ژینس لیرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ان پروازوں کا سلسلہ عمان سے شروع ہوگا جن کی نگرانی اقوام متحدہ کریگی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے چھ نومبر سے یمن کی فضائی اور بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ ان کے مطابق جبوتی اور یمن کے درمیان بھی سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایسی پروازیں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔