خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی فرمانروا سے برطانوی وزیراعظم کی ملاقات

صحرائی جہازوں

سعودی فرمانروا سے برطانوی وزیراعظم کی ملاقات
ریاض: (ملت آن لائن) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض کے شاہی قصر میں ہونے والی اس ملاقات میں ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے برطانیہ اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اورخطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر ، وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود ،سربراہ ایوان شاہی خالد العیسیٰ ، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیر خزانہ محمد الجدعان جبکہ برطانیہ کی طرف سے مملکت میں متعین سفیر سائمن کولس، برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی نائب سربراہ ، فوجی مشیر اورقومی سلامتی مشیر کے نائب شریک ہوئے۔