خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی فرمانروا نے امیرکویت کی عیادت کی

سعودی فرمانروا نے امیرکویت کی عیادت کی
ریاض: (ملت آن لائن) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی ٹیلی فون پرعیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے امیر کویت کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر امیر کویت نے شاہ سلمان کی جانب سے ہمدردی کے اظہار پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے سازشوں سے محفوظ رہنے کی دعاکی۔واضح رہے کہ امیر کویت کو دو روز قبل آپریشن کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد امیر کویت تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں۔